جاپان اوپن بیڈمنٹن ٹورنامنٹ، کیرولینا مارین اور ہی بنگ جیائو ویمنز سنگلز فائنل میں داخل

ہفتہ 23 ستمبر 2017 19:27

جاپان اوپن بیڈمنٹن ٹورنامنٹ، کیرولینا مارین اور ہی بنگ جیائو ویمنز سنگلز فائنل میں داخل
ٹوکیو ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 ستمبر2017ء) سٹار اسپینش کھلاڑی کیرولینا مارین اور چین کی ہی بنگ جیائو جاپان اوپن بیڈمنٹن ٹورنامنٹ ویمنز سنگلز فائنل میں پہنچ گئیں۔

(جاری ہے)

جاپان میں جاری ایونٹ میں ویمنز سنگلز سیمی فائنل میں اسپینش کھلاڑی کیرولینا میزبان ملک کی کھلاڑی نوزومی اوکو ہارا کے خلاف فتح یاب قرار پائیں، اوکو ہارا گھٹنے کی انجری کے باعث سیمی فائنل سے دستبردار ہوئی تھیں جس کی وجہ سے کیرولینا فائنل میں جگہ بنانے میں کامیاب رہیں، دوسرے سیمی فائنل میں چینی کھلاڑی ہی بنگ جیائو نے یوفائی کو ہرا کر فائنل تک رسائی حاصل کی۔
وقت اشاعت : 23/09/2017 - 19:27:50