بلوچ قوم آج بھی صدیوں پرانی روایات کو زندہ رکھے ہوئے ہے ،سینیٹر میر کبیراحمد محمد

اتوار 24 ستمبر 2017 17:02

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 ستمبر2017ء)محمد شہی قبیلے کی ذیلی شاخ جیکومحمد شہی کے طائفہ ٹکری زبیر احمد جیکو محمد شہی کی دستاربند ی کی تقریب سریاب روڈ کوئٹہ میں منعقد ہوئی تقریب میں چیف آف محمد شہی قبائل سردار محمد زمان محمد شہی ،سینیٹر میر کبیر احمدمحمد شہی ،سردارگوہر خان ساتکزئی ،حاجی عزت خان ،ملک محمد اسلم جیکو ،ٹکری ستار ،ٹکری میر ہزار ،ٹکری محمد امین ، حاجی بشیراحمد ،ٹکری یوسف،ٹکری مشتاق ،ٹکری کرم خان ،ٹکری یونس ،ٹکری عبدالنبی ،ٹکری محمد اکبر ،ٹکری حاجی گل جان ،ٹکری عبدالرسول جیکو ،ملک محمد ہاشم جیکو محمد شہی ،محمد بخش جیکو ،میر محمد اعظم جیکو ،حمید اللہ محمد شہی ،ٹکری عبدالفتح ،حاجی خدائے رحیم سرپرہ سمیت مختلف قبائل کے ٹکری ،میر وعمائدین نے شرکت کی اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے سینیٹر میر کبیراحمد محمد شہی نے کہاکہ بلوچ قوم آج بھی اپنی روایات اور رسم ورواج کو زندہ رکھے ہوئے ہیں آج بھی بلوچستان میں میر نصیرخان نوری کے دور سے چلنے والی قبائلی روایات زندہ ہیں بلوچ قوم ان روایات پر عمل کرتے ہوئے اپنے قبیلوں کے سردار وٹکری منتخب کرتی ہے اور یہ سردار اپنی قوم کے مسائل کے حل اورا نکی بہتری کیلئے اقدامات کرتے ہیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ قوم جس بھی سردار یا قبائلی رہنماء کو منتخب کرتی ہے اس پر بھاری ذمہد اری عائد ہوتی ہے کہ وہ اپنی قوم کی بہتری ان کے مفاد اور حقوق کیلئے جدوجہد کریں ۔انہوں نے کہاکہ ٹکری زبیر احمد جیکو محمد شہی کو دستاربندی کے ساتھ جو ذمہ داریاںسونپی گئی ہے ان کا فرض بنتا ہے کہ وہ پوری ایمانداری کے ساتھ انہیں نبھائیں اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے چیف آف محمد شہی قبائل سردار محمد زمان محمد شہی ،سردار گوہر خان ساتکزئی ودیگر نے ٹکری زبیر احمد کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہاکہ ٹکری زبیراحمد پر کم عمری میں ذمہ داری عائد ہوئی ہے امید کرتے ہیں کہ وہ ان ذمہ داریوں کو احسن طریقے سے نبھائیں گے انہوں نے کہاکہ نوجوان قوم کا اثاثہ ہیں انہیں چاہیے کہ وہ قوم کے حقوق اور ان کے مسائل کے حل کیلئے جدوجہد کریں ۔

وقت اشاعت : 24/09/2017 - 17:02:30