اظہر علی کم ترین اننگز میں 5000ٹیسٹ رنز مکمل کرنےوالے چوتھے پاکستانی بلے باز بن گئے

ہفتہ 30 ستمبر 2017 15:41

اظہر علی کم ترین اننگز میں 5000ٹیسٹ رنز مکمل کرنےوالے چوتھے پاکستانی بلے باز بن گئے
ابو ظہبی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار30ستمبر۔2017ئ) قومی ٹیم کے سینئر بلے باز اظہر علی کم ترین اننگز میں 5000ہزار ٹیسٹ رنز مکمل کرنے والے چوتھے پاکستانی بلے باز بن گئے ہیں ۔ 32سالہ اظہر علی نے سری لنکا کے خلاف ابوظہبی ٹیسٹ کے تیسرے روز 32واں رن مکمل کرکے یہ کارنامہ سر انجام دیا جس کے لیے انہیں 115اننگز کا سہارا لینا پڑا۔

(جاری ہے)

ٹیسٹ کرکٹ میں کم ترین اننگز میں 5000ٹیسٹ رنز مکمل کرنے کا اعزاز سابق کپتان یونس خان کے پاس ہے جنہوں نے محض106اننگز میں یہ کارنامہ سر انجام دیا تھا،جاوید میانداد 107اننگز میں یہ سنگ عبور کرکے دوسرے،محمد یوسف 108اننگز میں5ہزار رنز مکمل کرکے تیسرے اور ایشین بریڈمین ظہیر عباس116اننگز میں یہ کارنامہ سر انجام دیکر5ویں نمبر پر موجود ہیں۔

اظہر علی 8ویں پاکستانی بلے باز ہیں جنہوں نے یہ کارنامہ سر انجام دیا ہے، ان سے قبل یونس خان (10099)، جاوید میانداد(8832)،انضمام الحق(8830)،محمد یوسف(7520) ،سلیم ملک(5768)، مصباح الحق(5222)اورظہیر عباس(5062) ٹیسٹ کرکٹ میں پاکستان کے لیے 5000رنز مکمل کرچکے ہیں۔
اظہر علی کم ترین اننگز میں 5000ٹیسٹ رنز مکمل کرنےوالے چوتھے پاکستانی بلے باز بن گئے
وقت اشاعت : 30/09/2017 - 15:41:04