سری لنکن کے لئے بری خبر،

لاستھ مالنگا ڈراپ، اینجلو میتھیوز فٹنس مسائل کے باعث ون ڈے سیریز سے آئوٹ

جمعرات 5 اکتوبر 2017 12:41

کولمبو ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 اکتوبر2017ء) سری لنکن کرکٹ بورڈ کی سلیکشن کمیٹی نے رواں ماہ پاکستان کے خلاف شیڈول ون ڈے انٹرنیشنل سیریز کیلئے سکواڈ کا اعلان کر دیا، فاسٹ بائولر لاستھ مالنگا کو آرام کی غرض سے ڈراپ کر دیا گیا جبکہ آل رائونڈر اینجلو میتھیوز فٹنس مسائل کے باعث سیریز میں ٹیم کا حصہ نہیں ہوں گے، حیران کن طور پر دانشکا گونا تھلیکا کو نظرانداز کر دیا گیا ہے، ٹیسٹ ٹیم کے کپتان دنیش چندیمل اور چمارا کپوگیدرا بھی دوبارہ ٹیم میں جگہ بنانے میں کامیاب رہے۔

(جاری ہے)

سری لنکا اور پاکستان کے درمیان ون ڈے سیریز کا آغاز 13 اکتوبر سے ہو گا۔ اعلان کردہ سکواڈ کپتان اپل تھرنگا، دنیش چندیمل، نیروشن ڈکویلا، لاہیرو تھریمانے، کوسل مینڈس، ملینڈا سری وردنے، چمارا کپوگیدرا، تھسرا پریرا، سیکیوج پراسانا، نووان پرادیپ، سرنگا لکمل، دشمانتھا چمیرا، وشوا فرننڈو، آکیلا دھانن جایا اور جیفری وانڈرسے پر مشتمل ہے۔
وقت اشاعت : 05/10/2017 - 12:41:39