پی بی ایف کے زیر اہتمام نیشنل اے ڈویژن باسکٹ بال چمپئن شپ 28 کو شروع ہوگی ،پشاوراورہزارکی ٹیمیں شرکت کریں گی

جمعرات 5 اکتوبر 2017 21:58

پی بی ایف کے زیر اہتمام نیشنل اے ڈویژن باسکٹ بال چمپئن شپ 28 کو شروع ہوگی ،پشاوراورہزارکی ٹیمیں شرکت کریں گی
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 05 اکتوبر2017ء)خیبر پختونخواباسکٹ بال ایسوسی ایشن کے سیکرٹری جنرل وپی ایس بی کوچنگ سینٹر پشاور کے سابق دائریکٹر دین محمد نے کہاہے کہ پاکستان باسکٹ بال فیڈریشن کے زیر اہتمام 28سی30اکتوبر تک منعقدہ نیشنل اے ڈویژن باسکٹ بال چمپئن شپ میں پشاوراورہزارکی ٹیمیں بھر پور طریقے سے حصہ لیںگے،ان دونوں ٹیموں نے پشاور میں کھیلے جانیوالے بی ڈویژن باسکٹ بال مقابلوں میں اے ڈویژن کے ایونٹ کیلئے کوالیفائی کرلیاتھا۔

جمعرات کو پشاور میں میڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے دین محمد نے کہاکہ پاکستان باسکٹ بال فیڈریشن نے ملک بھر میں باسکٹ بال کے فروغ اور نئے ٹیلنٹ کی تلاش کیلئے ایک بہترین پلان ترتیب دیدیاگیاہے جسکے تحت ملک بھر میں ڈویژن بی کے مقابلوں کا انعقادکیاہے جبکہ اسکے بعد اے ڈویژن کے نیشنل باسکٹ بال ٹورنامنٹ منعقد کرانے سے کھلاڑیوں کو آگے آنے کے بہترین مواقع فراہم کئے جارہے ہیں جو باسکٹ بال کیلئے یقیناایک بہترین کاوش ہے ۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ خیبر پختونخواکا خطہ کھیلوں کے حوالے کافی زرخیزہے دیگر کھیلوں کے ساتھ ساتھ باسکٹ بال کے بھی کئی ٹیلنٹ موجودہے جنہیں سامنے لانے کیلئے صوبائی باسکٹ بال ایسوسی ایشن بھر پور کوششیں کررہی ہے ۔انہوںنے اس عزم کا اظہارکیاکہ انشاء اللہ فیصل آباد میں 28سی30اکتوبر تک منعقدہ نیشنل اء ڈویژن کے باسکٹ بال چمپئن شپ میں پشاور اور ہزارہ ڈویژن کی ٹیمیں بھر پور تیاریوں سے شرکت کریںگی۔
وقت اشاعت : 05/10/2017 - 21:58:20