سری لنکن کرکٹ بورڈ نے کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی

آل رائونڈر دنوشکا گوناتھیلاکا پر 6 میچز کی پابندی عائد کر دی گئی

جمعرات 5 اکتوبر 2017 23:33

سری لنکن کرکٹ بورڈ نے کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 اکتوبر2017ء) سری لنکن کرکٹ بورڈ نے کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی پر آل رائونڈر دنوشکا گوناتھیلاکا پر 6 میچز کی پابندی عائد کر دی ہے۔

(جاری ہے)

سری لنکن ٹیم کے منیجر نے کرکٹ بورڈ کو آگاہ کیا ہے کہ سری لنکا اور بھارت کے مابین ہوم سیریز کے دوران گوناتھیلاکا ٹریننگ کیمپ سے غیر حاضر رہے، حفاظتی سامان کے بغیر میچ میں شمولیت اور ٹریننگ کے حوالے سے غیر سنجیدہ رویہ اختیار کیا۔

کرکٹ بورڈ نے مزید تحقیقات کے بعد آل رائونڈر پر 6 ون ڈے میچز کی پابندی عائد کر دی ہے، جس کے بعد وہ پاکستان کے خلاف ون ڈے سیریز میں شریک نہیں ہو سکیں گے۔ انہیں سالانہ کنٹریکٹ فیس کا 20 فیصد بطور جرمانہ بھی ادا کرنا ہو گا۔ اس کے علاوہ ایک اور پلیئر کے آف دی فیلڈ نامناسب رویے کی شکایت بھی کی گئی تاہم اس پر صرف وارننگ دی گئی ہے۔۔
وقت اشاعت : 05/10/2017 - 23:33:42

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :