انگلش کھلاڑیوں کے نئے سینٹرل کنٹریکٹس کا اعلان (کل) ہو گا،

بین سٹوکس کو فہرست میں شامل کئے جانے کا امکان

جمعہ 6 اکتوبر 2017 00:08

انگلش کھلاڑیوں کے نئے سینٹرل کنٹریکٹس کا اعلان (کل) ہو گا،
لندن۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 اکتوبر2017ء) انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ (ای سی بی) مینز کھلاڑیوں کیلئے سینٹرل کنٹریکٹس کا اعلان (کل) جمعہ کو کرے گا، آل رائونڈر بین سٹوکس اور اوپننگ بیٹسمین ایلکس ہیلز کو بھی سینٹرل کنٹریکٹس دیئے جانے کا امکان ہے۔ ای سی بی نے کھلاڑیوں کے نئے کنٹریکٹس کا اعلان 4 اکتوبر کو کرنا تھا تاہم اس میں دو دن کی تاخیر کی گئی تھی۔

ای سی بی کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق کھلاڑیوں کے نئے سینٹرل کنٹریکٹس کا اعلان آج جمعہ کو کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

سٹوکس اور ہیلز جو کہ 25 ستمبر کو برسٹل میں نائٹ کلب کے باہر مبینہ جھگڑے میں ملوث پائے گئے تھے اور ان دنوں دونوں کرکٹرز کو معطلی کا سامنا ہے کو بھی کنٹریکٹس ملنے کا امکان ہے۔ جھگڑے کی وڈیو منظر عام آنے کے بعد ای سی بی نے کہا کہ سٹوکس اور ہیلز اگلے نوٹس تک انگلینڈ کی طرف سے نہیں کھیلیں گے، وڈیو میں سٹوکس کو ایک شخص کو مار پیٹ کرتے ہوئے دیکھا گیا جبکہ ہیلز بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔

واضح رہے کہ سٹوکس کی کینگروز کے خلاف ایشز سیریز میں شرکت بھی خطرے میں پڑ گئی ہے، اگر انگلش ٹیم کی آسٹریلیا روانگی سے قبل تحقیقات جاری رہیں تو آل رائونڈر کو سیریز سے دستبرداری اختیار کرنا پڑ سکتی ہے۔
وقت اشاعت : 06/10/2017 - 00:08:31