قائداعظم ٹرافی2017-18ء کے دوسرے راؤنڈمیں تین میچوںکافیصلہ ہوگیا

چارروزہ میچوں میں ابھی تین دن کاہی کھیل ہواتھاکے آریل سٹیڈیم راولپنڈی میں پول اے کے میچ میں لاہورریجن بلیوزنے نیشنل بینک کوایکس اننگز اورچاررنزکے بڑے مارجن سے ہرادیا

جمعہ 6 اکتوبر 2017 01:55

قائداعظم ٹرافی2017-18ء کے دوسرے راؤنڈمیں تین میچوںکافیصلہ ہوگیا
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 اکتوبر2017ء) قائداعظم ٹرافی2017-18ء کے دوسرے راؤنڈمیں تین میچوںکافیصلہ ہوگیا،جبکہ چارروزہ میچوں میں ابھی تین دن کاہی کھیل ہواتھاکے آریل سٹیڈیم راولپنڈی میں پول اے کے میچ میں لاہورریجن بلیوزنے نیشنل بینک کوایکس اننگز اورچاررنزکے بڑے مارجن سے ہرادیا۔لاہورریجن نے پہلی اننگزمیں 359رنزبناکرجواب میں نیشنل بینک کوپہلی اننگزمیں154رنزپرآؤٹ کرکے فالوآن پرمجبورکردیااورنیشنل بینک کی ٹیم دوسری اننگزمیں بھی201رنزبناکرآؤٹ ہوگئی ۔

لاہورریجن بلیوزکے سعدنسیم اوربلاول اقبال نے بہترین آل راؤنڈرکارکردگی سے نیشنل بینک کی ٹیم کوگھٹنے ٹیکنے پرمجبورکردیا۔سعیدنسیم نے پہلی اننگزمیں76گیندوں پر58رنزاوربلاول اقبال نے 146گیندوں پر59رنزبنائے اورلاہورریجن بلیوزکی طرف سے باؤلنگ کرتے ہوئے پہلی اننگزمیں سعدنسیم نے 30رنزکے عوض چھ اوربلاول اقبال نے 28رنزکے عوض چاروکٹیں حاصل کیں ۔

(جاری ہے)

دوسری اننگزمیں فالوآن کے بعدسعدنسیم اوربلاول اقبال ایک مرتبہ پھرنیشنل بینک کے لئے دردسربنے رہے ۔سعدنسیم نے دوسری اننگزمیں62رنزکے عوض دوجبکہ بلاولاقبال نے 38رنزکے عوض6وکٹیں حاصل کیں۔لاہورریجن کی طرف سے رضاعلی ڈاربھی 87رنزبناکرنمایاں رہے ۔شکست خوردہ ٹیم کی طرف نوجوان رضاحسن نے جہاں پہلی اننگزمیں چاروکٹیں حاصل کیں وہاں دوسری اننگزمیں52رنزبھی بنائے ۔

ایبٹ آبادسٹیڈیم میں ایس ایس بی سی نے پشاورریجن کو337رنزسے ہرادیا۔اسی میچ میں ایس ایس بی سی کے عمرامین نے باالترتیب پہلی اننگزمیں 30اوردوسری اننگزمیں شاندار132رنزبناکراپنی ٹیم کی جیت میں اہم کرداراداکیا۔پول بی کے ایک میچ میں پی ٹی وی نے کراچی ریجن وائٹ کو5وکٹوں سے ہرایا۔پی ٹی وی کی طرف سے زوہیب شیرانے پہلی اننگزمیں پانچ اوردوسری اننگزمیں چاروکٹیں حاصل کرکے جبکہ بیٹنگ میںپی ٹی وی کے سعودشکیل نی68اورمحمدعرفان 45رنزبناکرجیت کوآسان بنادیا۔

ڈائمنڈکرکٹ گراؤنڈمیں اسلام آبادریجن ایس این جی پی ایل کے خلاف مستحکم پوزیشن قائم کئے ہوئے ہے ۔اسلام آبادریجن نے پہلی اننگزمیں 315اوردوسری اننگزمیں چاروکٹوں پر208رنزبنائے ۔فیاض ریاض نے پہلی اننگزمیں 79اوردوسری اننگزمیں 62ناٹ آؤٹ پربہترین کارکردگی کامظاہرہ کیا۔آج میچ کاآخری روزہی۔
وقت اشاعت : 06/10/2017 - 01:55:35

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :