محمد عامر کی جگہ عثمان خان شنواری کو قومی ون ڈے کرکٹ ٹیم میں شامل

پیر 9 اکتوبر 2017 22:32

محمد عامر کی جگہ عثمان خان شنواری کو قومی ون ڈے کرکٹ ٹیم میں شامل
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 اکتوبر2017ء) پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) کی سلیکشن کمیٹی نے سری لنکا کے خلاف ون ڈے سیریز میں فاسٹ باؤلر محمد عامر کی جگہ عثمان خان شنواری کو قومی ون ڈے کرکٹ ٹیم میں شامل کرلی۔سری لنکا کے خلاف دبئی ٹیسٹ کے دوسرے روز باؤلنگ کے دوران محمد عامر پنڈلی کی انجری کا شکار ہوئے جس کے بعد انہیں دو سے تین ہفتوں تک آرام کا مشورہ دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

دبئی ٹیسٹ کے پہلے روز محمد عامر نے پنڈلی میں درد کی شکایت کی تھی تاہم کھیل کے دوسرے روز وہ تین اوورز ہی کرا سکے تھے کہ تکلیف کی شدت کے سب انہیں گراؤنڈ سے باہر جانا پڑا جہاں ایم آر آئی ٹیسٹ کے بعد ڈاکٹروں نے انہیں آرام کا مشورہ دیا۔محمد عامر کی جگہ ٹیم میں شامل ہونے والے فاسٹ باؤلر عثمان خان شنواری پاکستان کی طرف سے چار ٹی ٹوئنٹی میچز کھیل چکے ہیں جس میں انہوں نے چار اننگز میں 97رنز دے کر ایک وکٹ حاصل کی لیکن ابھی تک ان کا ٹیسٹ اور ون ڈے ڈیبیو نہیں ہوا۔وہ 13 اکتوبر سے متحدہ عرب امارات میں پاکستان اور سری لنکا کے مابین ہونے والی پانچ ون ڈے میچز کی سیریز میں حصہ لیں گے۔
وقت اشاعت : 09/10/2017 - 22:32:08

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :