ٹیسٹ کرکٹر کامران اکمل کے ہاں بیٹی کی پیدائش

بدھ 11 اکتوبر 2017 13:46

ٹیسٹ کرکٹر کامران اکمل کے ہاں بیٹی کی پیدائش
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار11اکتوبر۔2017ئ) قومی ٹیم کے وکٹ کیپر بلے باز کامران اکمل دوسری بیٹی کے باپ بن گئے۔ 35سالہ وکٹ کیپر بلے باز کی اہلیہ نے گزشتہ روز مقامی ہسپتال میں بیٹی کو جنم دیا، کامران کی اس سے قبل ایک بیٹی لائبہ اور بیٹا ایان ہے۔

(جاری ہے)

کامران اکمل کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ بیٹی اللہ کی رحمت ہوتی ہے ،وہ اس کی پیدائش پر بہت خوش اور پرامید ہیں کہ اپنی محنت اور لگن سے بہت جلد قومی ٹیم میں اپنی جگہ بنا لیں گے۔یاد رہے کہ کامران اکمل نے قائد اعظم ٹرافی کے دوسرے راﺅنڈ میں اپنے فرسٹ کلاس کیریئر کی 30ویں سنچری بھی سکور کی تھی ۔
وقت اشاعت : 11/10/2017 - 13:46:51

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :