قومی کرکٹر کامران اکمل دوسری بیٹی کے باپ بن گئے

بدھ 11 اکتوبر 2017 17:32

قومی کرکٹر کامران اکمل دوسری بیٹی کے باپ بن گئے
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 اکتوبر2017ء) قومی کرکٹر کامران اکمل دوسری بیٹی کے باپ بن گئے۔وکٹ کیپر بلے باز کی اہلیہ کے ہاںمقامی ہسپتال میں بیٹی کی پیدائش ہوئی۔

(جاری ہے)

کامران کی اس سے قبل ایک بیٹی لائبہ اور بیٹا ایان ہے۔ کامران اکمل کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ بیٹی اللہ کی رحمت ہوتی ہے اور وہ بیٹی کی پیدائش پر بہت خوش ہیں۔ کامران اکمل کا کہنا تھا کہ وہ پرامید ہیں کہ اپنی محنت اور لگن سے بہت جلد قومی کرکٹ ٹیم میں اپنی جگہ بنا لیں گے۔
وقت اشاعت : 11/10/2017 - 17:32:04

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :