باجوڑ ایجنسی، پی اے الیون نے سرڈھیری پنتھرز کو 34 رنز سے ہرادیا

اتوار 15 اکتوبر 2017 18:22

باجوڑ ایجنسی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 15 اکتوبر2017ء) پی اے الیون نے سرڈھیری پنتھرز کو 34 رنز سے ہرادیا۔سرڈھیری کرکٹ گراؤنڈ پر جاری پہلا ٹی 20 کرکٹ ٹورنامنٹ میں پی اے الیون باجوڑ نے سرڈھیری پنتھرز کو 34 رنز سے ہراکر اگلے مرحلے کے لیے کوالیفائی کرلیا۔ پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پی اے الیون باجوڑ نے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 194 رنز بنائے، جس میں عبداللہ نے 102 اور عبدالوکیل نے 56 رنز بناکر نمایاں سکورر رہے۔

(جاری ہے)

سرڈھیری پنتھرز کے طرف سے اعزاز اور عدنان نے 2،2 جبکہ لقمان اور سجاد نے 1،1 وکٹ حاصل کی۔جواب میں سرڈھیری پنتھرز مطلوبہ ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی اور صرف 160 رنز سکی۔ جس میں عدنان 42 ندیم 26 اور سجاد علی 17 رنز بناکر نمایاں سکورر رہے۔ پی اے الیون کے جانب سے عبداللہ نے 5 جبکہ حبیب اللہ نے 2 وکٹیں حاصل کی۔ پی اے الیون نے باآسانی یہ میچ 34 رنز سے جیت کر اگلے مرحلے کے لیے کوالیفائی کرلیا۔ آخر میں عبداللہ کو بہترین کارگردگی پر مین آف دی میچ دیا گیا۔
وقت اشاعت : 15/10/2017 - 18:22:32