سری لنکا نے آل رائونڈر گونا تھلیکا کی معطلی کی سزا میں تین میچز کی کمی کر دی

منگل 17 اکتوبر 2017 16:20

سری لنکا نے آل رائونڈر گونا تھلیکا کی معطلی کی سزا میں تین میچز کی کمی کر دی
کولمبو ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اکتوبر2017ء) سری لنکا کرکٹ نے آل رائونڈر گونا تھلیکا پر عائد چھ ون ڈے انٹرنیشنل میچز کی معطلی کی سزا میں تین میچز کی کمی کر دی۔ سری لنکا کرکٹ ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس میں اس بات کا فیصلہ کیا گیا۔

(جاری ہے)

سری لنکا کرکٹ کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق سنہالیز سپورٹس کلب نے تھلیکا کی جانب سے سزا میں کمی کی اپیل کی تھی، ہم نے ایگزیکٹو بورڈ کی کمیٹی کے اجلاس میں مشاورت کے بعد ان کی اپیل کو منظور کرتے ہوئے آل رائونڈر کی سزا میں تین میچز کی کمی کر دی تاہم ایک برس کے دوران وہ نظر میں رہیں گے اور اس عرصے کے دوران ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کی صورت میں ان کی تین میچز کی معطلی کی سزا دوبارہ بحال کر دی جائے گی۔

واضح رہے کہ سری لنکا کرکٹ نے رواں ماہ کے شروع میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے پر گونا تھلیکا پر چھ ون ڈے انٹرنیشنل میچز کی پابندی عائد کی تھی۔
وقت اشاعت : 17/10/2017 - 16:20:48

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :