روز ٹیلر اور ٹام لیتھم کی انڈین بورڈ پریذیڈنٹ الیون کے خلاف ٹور ون ڈے میچ میں شاندار سنچریاں

جمعرات 19 اکتوبر 2017 22:50

روز ٹیلر اور ٹام لیتھم کی انڈین بورڈ پریذیڈنٹ الیون کے خلاف ٹور ون ڈے میچ میں شاندار سنچریاں
ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اکتوبر2017ء)نیوزی لینڈ نے انڈین بورڈ پریذیڈنٹ الیون کو ٹور ون ڈے کرکٹ میچ میں 33 رنز سے شکست دے دی، روز ٹیلر اور ٹام لیتھم نے شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے حریف بائولرز کا بھرکس نکال دیا، دونوں نے شاندار سنچریاں سکور کر کے ٹیم کو فتح دلائی۔

(جاری ہے)

جمعرات کو ممبئی میں کھیلے گئے دوسرے ٹور ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ الیون نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر343 رنز کا مجموعہ ترتیب دیا، روز ٹیلر اور ٹام لیتھم نے ڈٹ کر حریف بائولرز کا مقابلہ کیا اور شاندار سنچریاں بنائیں، لیتھم 108 اور ٹیلر 102 رنز بنا کر نمایاں رہے، اندکت نے 4 وکٹیں لیں، جواب میں انڈین بورڈ پریذیڈنٹ الیون کی ٹیم مطلوبہ ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی اور پوری ٹیم 47.1 اوورز میں 310 رنز بنا کر آئوٹ ہو گئی، گرکیرت سنگھ کی 65، کرن نائر کی 53 اور اندکت کی 44 رنز کی اننگز بھی ٹیم کے کام نہ آئیں، مچل سینٹنر نے 3، ٹم سائوتھی اور کولن منرو نے دو، دو وکٹیں لیں۔

وقت اشاعت : 19/10/2017 - 22:50:30