پاکستانی ٹینس سٹار اعصام الحق سٹاک ہوم اوپن مینز ڈبلز کے فائنل میں پہنچ گئے

سیمی فائنل میں اعصام الحق اور جین جولین راجر نے نیناد زیمنوچ اور جیک سوک کو شکست دی

اتوار 22 اکتوبر 2017 17:10

سٹاک ہوم(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 اکتوبر2017ء) پاکستانی ٹینس سٹار اعصام الحق قریشی جیت کا سلسلہ برقرار رکھتے ہوئے سٹاک ہوم اوپن مینز ڈبلز کے فائنل میں پہنچ گئے۔ سیمی فائنل میں اعصام الحق اور جین جولین راجر نے نیناد زیمنوچ اور جیک سوک کو شکست دی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سویڈن کے دارالحکومت سٹاک ہوم میں جاری مینز ڈبلز ایونٹ کے سیمی فائنل میں پاکستان کے اعصام الحق اور ہالینڈ کے جین جولین راجر نے سربیا کے نیناد زیمنوچ اور امریکا کے جیک سوک کو سخت مقابلے کے بعد 6-7 ، 6-4 اور 10-6 سے شکست دی۔ فیصلہ کن معرکے میں پاک ہالینڈ جوڑی کا مقابلہ آسٹریا کے اولیور مارچ اور کروشیا ک میٹ پیوچ سے ہوگا۔
وقت اشاعت : 22/10/2017 - 17:10:21

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :