فیفا پلیئر آف دی ایئر کا ایوارڈ حاصل کرنے والے کرسٹیانو رونالڈو سعودی جوڑے میں علیحدگی کی وجہ بن گئے

جمعرات 2 نومبر 2017 18:41

فیفا پلیئر آف دی ایئر کا ایوارڈ حاصل کرنے والے کرسٹیانو رونالڈو سعودی جوڑے میں علیحدگی کی وجہ بن گئے
ریاض(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 نومبر2017ء) فیفا پلیئر آف دی ایئر کا ایوارڈ حاصل کرنے والے کرسٹیانو رونالڈو سعودی جوڑے میں علیحدگی کی وجہ بن گئے۔سعودی میڈیا کے مطابق 20 سالہ عرب خاتون نے عدالت میں خلع کی درخواست دائر کی ہے، جس میں الزام عائد کیا گیا ہے کہ ریال میڈرڈ کی جیت پر خوشیاں منانے پر شوہر نے اس سے بدکلامی کی اور مارا پیٹا ۔

خاتون کا کہنا ہے کہ میری تضحیک کی گئی جس پر وہ شوہر کے ساتھ نہیں رہ سکتیں اور خلع چاہتی ہیں۔رپورٹ میں جوڑے کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی البتہ یہ بتایا گیا ہے کہ شوہر بارسلونا کا سپورٹر تھا اور ٹیم کی شکست پر وہ افسردہ تھا جب کہ اس کے برعکس خاتون ریال میڈرڈ کی جیت پر خوشیاں منارہی تھی، جشن کے دوران اس نے رونالڈو کی تعریفوں کے پل باندھ دیے جو شوہر کو ناگوار گزرا۔

(جاری ہے)

بیوی کی طرف سے غیر مرد کے لیے خوشیاں منانے پر شوہر کو بے عزتی محسوس ہوئی اور اس نے شدید غصے کا اظہار کیا۔شوہر کی جانب سے ردعمل آنے پر بیوی کو صدمہ ہوا اور وہ گھر چھوڑ کراپنے والدین کے پاس چلی گئی اور بعدازاں اس نے خلع کیلئے درخواست جمع کرادی۔ واقعے کی خبریں نشر ہونے پرسوشل میڈیا پربحث چھڑ گئی اور لوگوں نے حیرت کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ کھیل کو کھیل کی طرح ہی سمجھنا چاہیے اور ہار جیت پرمتوازی رویہ اپنایا جائے تو سنجیدہ نوعیت کے واقعات سے بچا جاسکتا ہے۔
وقت اشاعت : 02/11/2017 - 18:41:24

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :