ویسٹ انڈیزکے دورہ پاکستان میں نئی مشکل آگئی

ہفتہ 4 نومبر 2017 13:00

ویسٹ انڈیزکے دورہ پاکستان میں نئی مشکل آگئی
لاہور(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔4نومبر2017ئ)سری لنکا کے خلا ف کامیاب ٹی ٹونٹی میچ کے باوجود کیربیئن سائیڈ کی پاکستان آمد تاحال شکوک کا شکار ہے۔ذرائع کے مطابق سینئر ویسٹ انڈین کرکٹرز نے فیکا اور ویسٹ انڈین پلیئرزایسوسی ایشن سے مشاورت کے بعد پاکستان کا دورہ کرنے پر تحفظات کا اظہارکردیاہے تاہم ویسٹ انڈین کرکٹ بورڈ انہیں منانے کی کوشش کررہاہے۔

(جاری ہے)

چیئر مین پی سی بی نجم سیٹھی پہلے ہی اس دورے کے جواب میں ٹیم بھیجنے کی بجائے سیریزکی آمدن میں سے ویسٹ انڈیزکو حصہ دینے کی پیشکش کرچکے ہیں جس نے ویسٹ انڈین بورڈ کی اس سیریز میں دلچسپی بڑھ گئی ہے۔ذرائع کے مطابق ویسٹ انڈین کرکٹ بورڈ اس سیریزکو یقینی بنانے کیلئے سینئر کھلاڑیوں کے رضامند نہ ہونے کی صورت میں سری لنکا کی طرح دورے کیلئے راضی ہونے والے غیرمعروف کھلاڑیوں کو بھی منتخب کرلے گا جو ویسٹ انڈیز کو 2بار ورلڈ ٹی ٹونٹی کا ٹائٹل جتوانے والے سابق کپتان ڈیرن سیمی کی ویسٹ انڈین سائیڈمیں واپسی کا راستہ دوبارہ کھول سکتاہے جنہوں نے گزشتہ سال لاہور میں پی ایس ایل کا فائنل بھی کھیلا تھا۔

وقت اشاعت : 04/11/2017 - 13:00:46