سپورٹس ڈیسک**

ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل، مارٹن گپٹل نے رنز کی دوڑ میں شعیب ملک کو پیچھے چھوڑ دیا

اتوار 5 نومبر 2017 20:50

راجکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 نومبر2017ء)نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے جارح مزاج اوپنر مارٹن گپٹل نے ٹی 20 انٹرنیشنل میں شعیب ملک کے زیادہ رنز کا ریکارڈ توڑ دیا، اس طرح وہ زیادہ رنز بنانے والے دنیا کے چوتھے بلے باز بن گئے ہیں، انہوں نے بھارت کے خلاف دوسرے ٹی 20 میچ میں 45 رنز کی اننگز کھیل کر یہ کارنامہ انجام دیا۔

(جاری ہے)

وہ اب تک 63 میچوں میں 1855 رنز بنا چکے ہیں جس میں ایک سنچری اور 10 نصف سنچریاں شامل ہیں۔ شعیب ملک نے 92 میچز میں 1821 رنز بنائے ہیں۔ ٹی 20 انٹرنیشنل کی تاریخ میں برینڈن میک کولم 2140 رنز کے ساتھ سرفہرست ہیں۔
وقت اشاعت : 05/11/2017 - 20:50:40