مسلسل ناکامیاں، خراب فارم ،احمد شہزاد کو قومی ٹیم سے ڈراپ کرنے کا فیصلہ

قومی کرکٹرویسٹ انڈیز کیخلاف ممکنہ سیریز میں ٹیم کا حصہ نہیںہونگے

پیر 6 نومبر 2017 21:29

مسلسل ناکامیاں، خراب فارم ،احمد شہزاد کو قومی ٹیم سے ڈراپ کرنے کا فیصلہ
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 نومبر2017ء) خراب فارم اور مسلسل ناکامیوں کے باعث کرکٹر احمد شہزاد کو قومی ٹیم سے ڈراپ کرنے کا فیصلہ کر لیاگیا ہے۔ ذرائع کے مطابق ویسٹ انڈیز کیخلاف ممکنہ سیریز میں احمد شہزاد پاکستان کی ٹیم کا حصہ نہیں ہوں گے۔

(جاری ہے)

سلیکشن کمیٹی نے ہیڈ کوچ مکی آرتھر کیساتھ مل کر جو 14 رکنی ٹیم تشکیل دی ہے جس کے مطابق دائیں ہاتھ کے بلے باز ٹیم کا حصہ نہیں ہوں گے، تاہم چیف سلیکٹر نے ٹیم کا اعلان ویسٹ انڈیز ٹیم کے دورہ پاکستان کے شیڈول سے مشروط کر رکھا ہے۔ ذرائع کے مطابق قومی سلیکشن کمیٹی نے کوچ مکی آرتھر کو تجویز دی ہے کہ وہ آل رائونڈر عامر یامین اور احمد نواز کو موقع دیں تاکہ ان میں موجود ٹیلنٹ کا اندازہ ہو سکے۔
وقت اشاعت : 06/11/2017 - 21:29:34