انڈین بورڈ پریذیڈینٹس الیون اور سری لنکن کرکٹ ٹیم کے درمیان دو روزہ ٹور میچ (کل) شروع ہوگا

جمعرات 9 نومبر 2017 10:10

ْ نئی دہلی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 نومبر2017ء) انڈین بورڈ پریذیڈینٹس الیون اور سری لنکن کرکٹ ٹیم کے درمیان دو روزہ ٹور میچ (کل) ہفتہ سے شروع ہوگا۔ سری لنکا کی کرکٹ ٹیم تین ٹیسٹ، تین ون ڈے اور تین ٹی 20 میچوں کی سیریز کھیلنے بھارت پہنچ چکی ہے۔

(جاری ہے)

ٹیسٹ سیریز کا پہلا میچ 16 سے 20 نومبر تک کولکتہ میں کھیلا جائے گا۔ دوسرا ٹیسٹ 24 سے 28 نومبر تک ناگپور اور تیسرا 2 سے 6 دسمبر تک دہلی میں کھیلا جائے گا۔ ون ڈے سیریز کا پہلا میچ 10 دسمبر کو دھرم شالا، دوسرا 13 دسمبر کو چندی گڑھ اور تیسرا 17 دسمبر کو وشاکھاپٹنم میں کھیلا جائے گا۔ ٹی 20 سیریز کا پہلا میچ 20 دسمبر کو کوٹک، دوسرا 22 دسمبر کو انڈور اور تیسرا 24 دسمبر کو ممبئی میں کھیلا جائے گا۔
وقت اشاعت : 09/11/2017 - 10:10:13

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :