چھٹا بوائز تھروبال ٹورنامنٹ پرسوں سے شروع ہوگا

جمعرات 9 نومبر 2017 12:35

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 نومبر2017ء)سندھ تھروبال ایسوسی ایشن کے زیراہتمام چھٹا بوائز تھروبال ٹورنامنٹ 11 نومبر سے کراچی میں شروع ہوگا، سندھ تھروبال ایسوسی ایشن کے صدر مقبول احمد آرائیں نے بتایا کہ ٹورنامنٹ کا مقصد گراس روٹ سطح پر اس کھیل کی ترقی ہے اس ٹورنامنٹ میں سکولوں اور کالجز کے لڑکے حصہ لے سکیں گے، انہوں نے کہا کہ ٹورنامنٹ میں شرکت کی خواہش رکھنے والے عہدیدار7 نومبر سے قبل اپنی رجسٹریشن کروا سکتے ہیں اورٹورنامنٹ شرکت کرنے والی ٹیموں کے منیجرز کی میٹنگ 7 نومبر کو دن گیارہ بجے ہوگی، جس میں ٹورنامنٹ کے ڈراز اور قوانین کے بارے میں آگاہ کیا جائے گا، ٹورنامنٹ لیگ کی بنیاد پر پاکستان تھروبال فیڈریشن کے قوانین کے مطابق کھیلا جائے گا، دو روز تک جاری رہنے والے ٹورنامنٹ کے اختتام پر کامیابی حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میںٹرافیاں، شیلڈز اور اسناد تقسیم کی جائیں گی۔

وقت اشاعت : 09/11/2017 - 12:35:40