آسٹریلیا،شیفلڈ شیلڈ مقابلے میں بلے سے وکٹ گرانے والے بیٹسمین پر جرمانہ

جمعرات 9 نومبر 2017 12:57

آسٹریلیا،شیفلڈ شیلڈ مقابلے میں بلے سے وکٹ گرانے والے بیٹسمین پر جرمانہ
برسبین(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔9نومبر2017ئ)شیفلڈ شیلڈ فرسٹ کلاس ٹورنامنٹ میں کوئنز لینڈ کے اوپنر جوئے برنز کو تسمانیہ کیخلاف میچ کے دوران ڈسپلن توڑنے پرمیچ فیس کا 20 فیصد جرمانہ عائد کردیاگیا ہے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جوبرنز نے گذشتہ روز دوسری اننگز میں 70رنز بنا کر آﺅٹ ہونے کے بعد بیٹ سے سٹمپس کو ہٹ کیا تاہم ان کی ٹیم نے یہ مقابلہ 7 وکٹ سے جیت لیا، انھیں آﺅٹ کرنے پر حریف پلیئرز خوشیاں منارہے تھے ، اسی دوران برنز نے پویلین واپسی سے قبل بیٹ سے ہٹ لگاکر وکٹ گرا دی تھی۔کرکٹ آسٹریلیا نے ان کی اس حرکت کو کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی قرار دیا ہے جبکہ برنز نے غلطی تسلیم کرتے ہوئے جرمانہ قبول کرلیا ہے۔
وقت اشاعت : 09/11/2017 - 12:57:21