ڈک پات لی ،رضوان اعظم ،عمری لالی اور عرفان سعیدنے سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

سیمی فائنل مق ابلی(کل) ہفتہ کو لیاقت جمنازیم ، اسلام آباد میں کھیلے جائیں گے

جمعہ 10 نومبر 2017 21:25

ڈک پات لی ،رضوان اعظم ،عمری لالی اور عرفان سعیدنے سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 نومبر2017ء)ویت نام کے ڈک پات لی ، پاکستان کے رضوان اعظم ، ترکی کے عمری لالی اور پاکستان کے محمد عرفان سعید بھٹی نے پاکستان انٹرنیشنل بیڈمنٹن سیریز ٹورنامنٹ کے مینز سنگلز سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کر لیا ہے۔

(جاری ہے)

سیمی فائنل مقابلی(کل) ہفتہ کو لیاقت جمنازیم ، اسلام آباد میں کھیلے جائیں گے،گذشتہ روز مینز سنگلز کے کھیلے گئے پہلے کوارٹر فائنل میچ میں ویت نام کے ڈک پات لی نے ترکی کے محمد علی کرت کو 21-11 اور 21-16 سے ہرا کر سیمی فائنل میں جگہ بنالی، دوسرے کوارٹر فائنل میںپاکستان کے رضوان اعظم نے نیپال کے رتنا جیت تمنگ کو 10-21 ، 21-17 اور 21-16 سے شکست دی، تیسرے کوارٹر فائنل میچ میں ترکی کے عمری لالی نے پاکستان کے عظیم سرور کو 21-12 اور21-16 سے ہرا دیا اور چوتھے کوارٹر فائنل میں پاکستان کے محمد عرفان سعید بھٹی نے الجلاد احمد کو 21-15 اور 21-13 سے شکست دے کر سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کر لیا ہے، ویمن سنگلز کوارٹر فائنل مقابلوں میںپاکستان کی سحرہ اکرم نے پاکستان کی غزالہ صدیق کو 23-21 اور 21-10 سے ، پاکستان کی ماہور شہزاد نے پاکستان کی بشریٰ قیوم کو 21-9 اور 21-16سے شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنالی، اس موقع پر پاکستان سپورٹس بورڈ کے ڈپٹی ڈائریکٹر منصور احمد کے علاوہ شائقین کی کثیر تعداد بھی موجود تھے ، ٹورنامنٹ کے ، سیمی فائنل مقابلی(آج) ہفتہ کو جبکہ فائنل مقابلی(کل) اتوار کو لیاقت جمنازیم ، اسلام آباد میں کھیلے جائیں گے۔

وقت اشاعت : 10/11/2017 - 21:25:54