فٹ بال ریفری کورس اختتام پذیر ،ْ

کورس کے دوران فیفا ریفریز محمد امین، ارشادالحق، نیشنل ریفریز ذیشان اور چمن خان نے لیکچرز دیئے

پیر 20 نومبر 2017 14:17

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 نومبر2017ء) اسلام آباد فٹ بال ایسوسی ایشن اور راولپنڈی ڈسٹرکٹ فٹ بال ایسوسی ایشن کے زیراہتمام اور پاکستان سپورٹس بورڈ کے تعاون سے چار روزہ فٹ بال ریفری کورس گذشتہ روز پاکستان سپورٹس کمپلیکس ،اسلام آباد میں اختتام پذیر ہوگیا ہے ،ْکورس کی اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی پاکستان سپورٹس بورڈ کے قائمقام ڈائریکٹر جنرل منصوراحمد تھے، اس موقع پر پاکستان سپورٹس بورڈ کے ڈائریکٹرنیشنل فیڈریشنز محمد اعظم ڈار، سیکورٹی انچارج کیپٹن محمد اشرف، پاکستان فٹ بال ریفریز ایسوسی ایشن کے صدر قاضی محمد آصف ،اسلام آباد فٹ بال ایسوسی ایشن کے صدر سلیم چوہدری، نائب صدر محمد زمان، جنرل سیکرٹری سید شرافت حسین بخاری ، پاکستان فٹ بال فیڈریشن کے سابق سیکرٹری اطلاعات اور کورس کوآرڈینٹررانا تنویراحمد، ڈسٹر کٹ فٹ بال ایسوسی ایشن راولپنڈی کے نائب صدر شاہد احمد خان، سیکرٹری اطلاعات اجمل صابری بھی موجود تھے،کورس کے اختتام پر مہمان خصوصی منصور احمد نے شرکت کرنے والے 25 شرکاء کو اسناد تقسیم کیں، کورس کے دوران فیفا ریفریز محمد امین، ارشادالحق، نیشنل ریفریز ذیشان اور چمن خان نے لیکچرز دیئے، کورس چار روز تک جاری رہا۔

وقت اشاعت : 20/11/2017 - 14:17:29

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :