اسلام آباد کراٹے ایسوسی ایشن کا قومی کراٹے چیمپئن شپ کے لئے ٹیم کااعلان

بدھ 22 نومبر 2017 13:06

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 نومبر2017ء) اسلام آباد کراٹے ایسوسی ایشن نے قومی کراٹے چیمپئن شپ کے لئے ٹیم کے کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

اسلام آباد کراٹے ایسوسی ایشن کے صدر اعجاز الحق نے ٹیم کے کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ 50 کلوگرام میں احسن رسول، 55 کلوگرام میں عثمان زمان، 60کلوگرام میں سید فیض، 67کلوگرام میں اصغر خان، 75 کلوگرام میں چوہدری اسرار، 84 کلوگرام میں راجہ عدیل اور پلس 84 کلوگرام میں حنیف خان شامل ہیں ٹیم کاتا میں عثمان زمان حزیفہ اور زوہیب شامل ہیں، جبکہ اویس رشید مغل ٹیم منیجر اور افضال احمد کوچ کے فرائض انجام دیں گے،سلیکشن میں قاضی ضیاء ، صدر اعجازالحق اور اویس رشید مغل شامل تھے،قومی کراٹے چیمپئن شپ (آج) جمعرات سے لاہور میں شروع ہوگی جس کی تیاریاں زور وشور سے جاری ہیں اور چیمپئن شپ میں پاکستان واپڈا، پاکستان آرمی، پاکستان پولیس، پاکستان ریلوے، پنجاب، سندھ، بلوچستان خیبرپختونخوا، اسلام آباد اور فاٹا کی ٹیمیں حصہ لیں گی۔

وقت اشاعت : 22/11/2017 - 13:06:49