لیجنڈری ویسٹ انڈین امپائر سٹیو بکنر نے انٹرنینشل ٹیموں کو پاکستان کے دورے کا مشورہ دے دیا

بدھ 22 نومبر 2017 12:53

لیجنڈری ویسٹ انڈین امپائر سٹیو بکنر نے انٹرنینشل ٹیموں کو پاکستان کے دورے کا مشورہ دے دیا
واشنگٹن(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔22نومبر2017ء)سابق ویسٹ انڈین امپائر سٹیو بکنر نے انٹر نیشنل ٹیموں کو پاکستان آنے کا مشورہ دے دیا ۔ لیجنڈری ویسٹ انڈین امپائر سٹیو بکنر پاکستان آنے کیلئے بے تاب ہیں ،ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں سکیورٹی کا کوئی مسئلہ نہیں لہٰذا بھارتی ٹیم کو بھی پاکستان جانا چاہئے کیونکہ دونوں ممالک کے درمیان دلچسپی سے بھرپور میچز لوگ دیکھنا چاہتے ہیں۔

(جاری ہے)

اپنے وقت کے معروف امپائر کا کہنا تھا کہ انہیں ٹی ٹونٹی میچوں میں امپائرنگ کی خواہش ہے کیونکہ اس فارمیٹ میں انہیں بہت دلچسپی محسوس ہوتی ہے۔71 سالہ سٹیو بکنر کا مزید کہنا تھاکہ پاکستان کرکٹ کیلئے محفوظ ملک ہے ، وہ تمام انٹر نیشنل ٹیموں کو پاکستان جانے کا مشورہ دیں گے۔

وقت اشاعت : 22/11/2017 - 12:53:56