فریال مخدوم نے عامر خان کو مزاحیہ انداز میں طنز کا نشانہ بنا ڈالا

بدھ 22 نومبر 2017 15:38

فریال مخدوم نے عامر خان کو مزاحیہ انداز میں طنز کا نشانہ بنا ڈالا
لندن(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔22نومبر2017ء)پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان کی اہلیہ فریال مخدوم نے آسٹریلوی ریالٹی شو میں شرکت کرنے والے اپنے شوہر کو موقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے مزاحیہ انداز میں طنز کا نشانہ بنا ڈالا۔

(جاری ہے)

عامر خان اس وقت آسٹریلیا میں ریالٹی شو ” آئی ایم سلیبریٹی2017ء“ میں شرکت کررہے ہیں جہاں گزشتہ روز انہیں اور ان کی ٹیم کو سانپ ہاتھ میں پکڑنے کا ٹاسک دیا گیا جسے ان کے دیگر گروپ ممبرزنے تو بخوبی سر انجام دے دیا لیکن باکسنگ رنگ میں حریفوں کے چھکے چھڑانے والے سابق عالمی چیمپئن کے اپنے چھکے سانپ ہاتھ میں لینے کے محض چند سیکنڈز بعد ہی چھٹ گئے اور وہ ٹاسک پورا نہ کرسکے ،عامر خان کی اہلیہ نے اپنے شوہر کی ناکامی پر سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں لکھا کہ ” مجھے نہیں لگتا کہ میرے شوہر عامر خان کو علم تھا کہ وہ کس مشکل میں پھنسنے جارہے ہیں “ ۔

وقت اشاعت : 22/11/2017 - 15:38:20