یورپین چیمپئنز فٹ بال لیگ کے سنسنی خیز مقابلے جاری

چیلسی کی کاراباگ کو چار صفر سے شکست،لاسٹ سکسٹین میں جگہ بنا لی، لیونل میسی کی بارسلونا نے بھی ناک آئوٹ مرحلے میں رسائی حاصل کی

جمعرات 23 نومبر 2017 21:13

یورپین چیمپئنز فٹ بال لیگ کے سنسنی خیز مقابلے جاری
باکو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 نومبر2017ء) یورپین چیمپئنز فٹ بال لیگ کے سنسنی خیز مقابلے جاری، چیلسی نے کاراباگ کو چار صفر سے شکست دے کر لاسٹ سکسٹین میں جگہ بنا لی۔ لیونل میسی کی بارسلونا نے بھی ناک آئوٹ مرحلے میں رسائی حاصل کی آذربائیجان کے دارالحکومت باکو میں چیلسی نے شاندار کھیل پیش کیا۔

(جاری ہے)

انیسویں منٹ میں کاراباگ کے کھلاڑی سادقوف کو ریڈ کارڈ دکھا کر میدان سے باہر بھیج دیا گیا جس کے بعد چیلسی نے وقفے وقفے سے حریف کے گول پوسٹ پر حملے جاری رکھے اور چار صفر سے کامیابی سمیٹ کر چیمپئنز لیگ کے ناک آئوٹ مرحلے میں جگہ بنا لی۔

سپینش کلب بارسلونا اور اطالوی کلب یووینٹس کے درمیان میچ بغیر کسی گول کے برابر رہا۔ لیونل میسی کی ٹیم نے قیمتی ایک پوائنٹ کے ساتھ لاسٹ سکسٹین میں رسائی حاصل کر لی۔۔
وقت اشاعت : 23/11/2017 - 21:13:00