نیوزی لینڈ ویمنز ہاکی ورلڈ لیگ کے فائنل میں پہنچ گیا

جمعہ 24 نومبر 2017 15:40

آکلینڈ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 نومبر2017ء) نیوزی لینڈ نے انگلینڈ کو شکست دے کر ویمنز ہاکی ورلڈ لیگ کے فائنل میں جگہ بنا لی، پوزیشن میچ میں ارجنٹائن نے جرمنی کو 4-0 سے ہرایا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ویمنز ہاکی ورلڈ لیگ کے دلچسپ مقابلوں کا سلسلہ نیوزی لینڈ میں جاری ہے، گزشتہ روز کھیلے گئے ایونٹ کے پہلے سیمی فائنل میں میزبان ٹیم نیوزی لینڈ نے انگلینڈ کو سخت مقابلے کے بعد 1-0 سے شکست دی اور فائنل میں جگہ بنائی۔ فاتح ٹیم کی جانب سے واحد اور فیصلہ کن گول الیوا میری نے سکور کیا۔ اس سے قبل کھیلے گئے پوزیشن میچ میں ارجنٹائن نے جرمن کو آئوٹ کلاس کرتے ہوئے 4-0 سے کامیابی حاصل کی۔ ڈیلفینا مرینو نے دو گول سکور کئے۔
وقت اشاعت : 24/11/2017 - 15:40:56

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :