کامن ویلتھ گیمز ، گول کیپر عمران بٹ کی ٹیم میں شمولیت کا امکان

ہاکی فیڈریشن کی جانب سے کامن ویلتھ گیمز کیلئے تربیتی کیمپ میں انہیں بلانے کا گرین سنگل دے دیا

جمعہ 24 نومبر 2017 17:23

کامن ویلتھ گیمز ، گول کیپر عمران بٹ کی ٹیم میں شمولیت کا امکان
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 نومبر2017ء)ہاکی گول کیپر عمران بٹ کیلئے مشکل وقت ٹلنے کا امکان ہے ، ہاکی فیڈریشن نے کامن ویلتھ گیمز کے تربیتی کیمپ میں عمران بٹ کو بلانے کا گرین سگنل دے دیا ، فٹنس بہتر ہوئی تو ٹیم میں بھی شامل کر لیے جائیں گے ۔ گول کیپر عمران بٹ نے رواں سال فروری میں تب کے ہیڈ کوچ خواجہ جنید پر سنجیدہ الزامات لگائے اور کہا کہ گرین شرٹس ان کی کوچنگ میں جیتنے کی بجائے تنزلی کا شکار ہوگی ۔

(جاری ہے)

میڈیا میں عمران بٹ کی بیان بازی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی سمجھی گئی ۔ اس کے بعد گول کیپر کسی تربیتی کیمپ میں جگہ بھی نہیں بنا سکے ۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ ورلڈ ہاکی لیگ میں ٹیم کی شکست کے بعد خواجہ محمد جنید کو بھی ہٹا دیا گیا تھا ۔ ذرائع کے مطابق دورہ آسٹریلیا میں شکست کے بعد ہاکی فیڈریشن نے عمران بٹ کو تربیتی کیمپ میں شامل کرنے کے حوالے سے گرین سگنل دے دیا ہے ۔ قومی ہاکی ٹیم کے لئے اگلا ٹورنامنٹ کامن ویلتھ گیمز جس کا میلہ آئندہ سال 5 اپریل کو شروع ہوگا ۔ 10 دسمبر سے نیشنل ہاکی چیمپئن شپ شروع ہونی ہے جس کے بعد کامن ویلتھ گیمز کے لیے تربیتی کیمپ لگایا جائے گا ۔
وقت اشاعت : 24/11/2017 - 17:23:31