نیوزی لینڈ کا ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلے ٹیسٹ کیلئے پلیئنگ الیون کا اعلان، میٹ ہنری شامل

جمعرات 30 نومبر 2017 15:48

نیوزی لینڈ کا ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلے ٹیسٹ کیلئے پلیئنگ الیون کا اعلان، میٹ ہنری شامل
ویلنگٹن۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 نومبر2017ء) نیوزی لینڈ نے ویسٹ انڈیز کے خلاف شیڈول پہلے کرکٹ ٹیسٹ میچ کیلئے پلیئنگ الیون کا اعلان کر دیا، میٹ ہنری کو فاسٹ بائولر ٹم سائوتھی کے متبادل کے طور پر سکواڈ میں شامل کیا گیا ہے، سائوتھی کے گھر پہلے بچے کی پیدائش متوقع ہے جس کے باعث وہ پہلے ٹیسٹ سے باہر ہو گئے تھے، وکٹ کیپر بلے باز ٹام بلونڈل بھی کالی آندھی کے خلاف ڈیبیو کریں گے، انہیں بے جے واٹلنگ کی جگہ سکواڈ میں شامل کیا گیا تھا، واٹلنگ بحالی صحت کے عمل سے گزر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

نیوزی لینڈ اور ویسٹ انڈیز کے درمیان پہلا ٹیسٹ جمعہ سے شروع ہو گا۔
وقت اشاعت : 30/11/2017 - 15:48:23