پہلا ون ڈے ، سری لنکن باﺅلرز نے گھر کے بھارتی شیروں کو بے نقاب کردیا

اتوار 10 دسمبر 2017 12:44

پہلا ون ڈے ، سری لنکن باﺅلرز نے گھر کے بھارتی شیروں کو بے نقاب کردیا
دھرم شالہ (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔10دسمبر2017ء)پہلے ون ڈے میں سری لنکن باﺅلرز نے بھارتی بلے بازوں کی تکنیک کی اصلیت دنیا کے سامنے آشکار کردی ہے ۔ دھرم شالا میں کھیلے جارہے اس مقابلے میں سری لنکن کپتان تھیسارا پریرا نے ٹاس جیت کر گرین وکٹ پر پہلے باﺅلنگ کرنے کا فیصلہ کیا اور ان کے باﺅلرز نے کپتان کے فیصلے پر لبیک کرتے ہوئے بھارتی بلے بازوں کی زندگی اجیرن کردی ۔

(جاری ہے)

اوپنر روہت شرما 9رنز بنا کر لکمل کا شکار بنے ، شیکھردھون بغیر کوئی رن بنائے میتھیوز کی گیند پر ایل بی ڈبلیوہوئے ، شیریاس ایر 9رنز بنا کر پرادیپ کی گیند پر پوویلین لوٹے ،دنیش کارتھک کو لکمل نے بغیر کوئی رن بنائے پوویلن بھیجا اورمنیش پانڈے کو2رنز پر میتھیوز کے ہاتھوں کیچ آﺅٹ کروایا ،ہاردیک پانڈیا 10رنز بنا کر پرادیپ کی گیند پر آﺅٹ ہوئے اور بھونیشور کماربغیر کوئی رن بنائے لکمل کی گیند پر آﺅٹ ہوئے ۔ 

وقت اشاعت : 10/12/2017 - 12:44:21