سرنگا لکمل کی کیریئر بیسٹ بائولنگ، 13 رنز کے عوض 4 وکٹیں حاصل کیں

اتوار 10 دسمبر 2017 17:10

دھرم شالا ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 دسمبر2017ء) سری لنکا کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بائولر سرنگا لکمل نے بھارت کے خلاف پہلے ون ڈے انٹرنیشنل میں کیریئر بیسٹ بائولنگ کی اور 13 رنز کے عوض 4 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔

(جاری ہے)

کپتان روہیت شرما، دنیش کارتھک، منیش پانڈے اور بھونیشور کمار ان کا نشانہ بنے۔ وہ اب تک 68 میچوں میں 94 وکٹیں حاصل کر چکے ہیں۔ توقع ہے کہ وہ بھارت کے خلاف جاری ون ڈے سیریز میں وکٹوں کی سنچری مکمل کر لیں گے۔
وقت اشاعت : 10/12/2017 - 17:10:15