ویمنز بگ بیش لیگ میں (آج) دو میچ کھیلے جائیں گے

پیر 11 دسمبر 2017 09:20

سڈنی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 دسمبر2017ء) آسٹریلوی ویمنز بگ بیش لیگ میں (آج) منگل کو مزید دو میچوں کا فیصلہ ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق خواتین بگ بیش لیگ کے تیسرے ایڈیشن کے دلچسپ مقابلوں کا سلسلہ جاری ہے، لیگ کا ساتواں میچ (آج) سڈنی سکسرز اور پرتھ سکارچرز کی خواتین ٹیموں کے مابین کھیلا جائے گا۔

(جاری ہے)

اسی روز دوسرے میچ میں میلبورن سٹارز اور سڈنی تھنڈر کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی۔
وقت اشاعت : 11/12/2017 - 09:20:09