قومی کرکٹر محمد حفیظ کے بالنگ ایکشن کی درستگی کا پہلا رائونڈ مکمل ہوگیا

ایکشن درست کروانے میں مد دپرپروفیسر پال ہیرن ، اظہر محمود اور کارل کرو کا مشکور ہوں‘ گفتگو

ہفتہ 16 دسمبر 2017 21:50

قومی کرکٹر محمد حفیظ کے بالنگ ایکشن کی درستگی کا پہلا رائونڈ مکمل ہوگیا
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 دسمبر2017ء) قومی کرکٹر محمد حفیظ کے بالنگ ایکشن کی درستگی کا پہلا رائونڈ مکمل ہوگیا ۔اس حوالے سے محمد حفیظ کا کہنا ہے کہ وہ پروفیسر پال ہیرن ، بولنگ کوچ اظہر محمود اور کارل کرو کے بیحد مشکور ہیں کہ انہوںنے ان کو بالنگ ایکشن درست کروانے میں مد د کی ۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہا کہ دوروزہ ریمیڈ یل کام کرانے پر تینوں کا مشکور ہوں ۔محمد حفیظ ماہرین سے بولنگ ایکشن سے متعلق مشاورت کے بعد وطن واپس آرہے ہیں اور وہ نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں اپنے بالنگ ایکشن کی درستگی کیلئے مزید کام کرینگے۔
وقت اشاعت : 16/12/2017 - 21:50:32

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :