ڈووین براوو ٹونٹی ٹونٹی کرکٹ میں 400وکٹیں مکمل کرنے والے پہلے باﺅلر بن گئے

جمعرات 21 دسمبر 2017 17:13

ڈووین براوو ٹونٹی ٹونٹی کرکٹ میں 400وکٹیں مکمل کرنے والے پہلے باﺅلر بن گئے
میلبورن(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔21دسمبر2017ء) ویسٹ انڈین آل راﺅنڈر ڈووین براوو ٹونٹی ٹونٹی کرکٹ میں 400وکٹیں مکمل کرنے والے پہلے باﺅلر بن گئے ہیں ۔

(جاری ہے)

34سالہ براوو نے بگ بیش لیگ میں میلبورن رینیگیڈز کی جانب سے ہوبارٹ ہریکینز کی ٹیم کیخلاف اپنے 4اوور ز میں 28رنز دیکر 5شکار کیے،یہ ان کے کیریئر میں دوسرا موقع تھا جب انہوں نے ایک اننگز میں 5کھلاڑی پوویلین بھیجے جس کے ساتھ ہی وہ اپنے365ویں ٹونٹی ٹونٹی میچ میں23.55کی اوسط سے 400شکارکرنے والے پہلے باﺅلر بن گئے،براوو اب تک ٹونٹی ٹونٹی کرکٹ میں 19نصف سنچریوں کی مدد سے 5403رنز بھی سکور کرچکے ہیں ۔ 

وقت اشاعت : 21/12/2017 - 17:13:48

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :