مکھایا انتینی زمبابوے کے بولنگ کوچ کے عہدے سے مستعفٰی ہو گئے

بولنگ کوچ مکھایا انتینی نے بورڈ کو اپنا استعفی بھجوایا ،ہم بوجھل دل کے ساتھ ان کا استعفی قبول کرتے ہیں،زمبابوین بورڈ

اتوار 7 جنوری 2018 19:20

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 07 جنوری2018ء) سابق جنوبی افریقی فاسٹ بولر مکھایا انتینی نے زمبابوے کرکٹ ٹیم کے بولنگ کوچ کے عہدے سے استعفی دے دیا جب کہ زمبابوے نے ٹرائی سیریز کیلئے ون ڈے اسکواڈ کا بھی اعلان کر دیا۔

(جاری ہے)

زمبابوے کرکٹ بورڈ کی جانب سے جاری پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ زمبابوے کی قومی ٹیم کے بولنگ کوچ مکھایا انتینی نے بورڈ کو اپنا استعفی بھجوایا ہے جس میں انہوں نے زمبابوے کرکٹ کو اپنے تجربے سے مستفید کیا ہے،ہم بوجھل دل کے ساتھ ان کا استعفی قبول کرتے ہیں، ان کی خدمات کی قدر اور ان کے فیصلے کا احترام کرتے ہیں اور مستقبل میں ان کیلیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہیں۔

دوسری جانب زمبابوے نے 15جنوری سے بنگلہ دیش میں شروع ہونے والی ٹرائی سیریز کیلیے اسکواڈ کا اعلان کر دیا ہے، 20 سالہ لیگ سپنر آل رانڈر برینڈن ماووتا اور 19 سالہ وکٹ کیپر بیٹسمین ریان مرے پہلی مرتبہ اسکواڈ میں جگہ بنانے میں کامیاب رہے ہیں۔ اسکواڈ میں ہیملنٹن مساکازا، سولومن مائر، کریگ ایرون، برینڈن ٹیلر، سکندر رضا، پیٹر مور، میلکم ویلر، گریم کریمر کپتان، ریان مرے، تیندائی چسورو، برینڈن موواتا، بلیسنگ موزارابانی، کرسٹوفر موفو، تیندائی چتارا اور کائیل جاروس شامل ہیں۔
وقت اشاعت : 07/01/2018 - 19:20:44