جو ئے روٹ شدید بیمار ی کے باعث اسپتال میں داخل

پیر 8 جنوری 2018 16:35

جو ئے روٹ شدید بیمار ی کے باعث اسپتال میں داخل
سڈنی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 08 جنوری2018ء)انگلش کرکٹ ٹیم کے کپتان جوروٹ شدید بیمار ڈی ہائیڈریشن کے باعث اسپتال میں داخل کیا گیا۔ایشز سیریز کے دوران انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان جو روٹ شدید بیمار ہوگئے۔ ایشز کے فائنل ٹیسٹ میچ سے وہ اسپتال میں زیر علاج رہے۔

(جاری ہے)

اسپتال سے علاج کے بعد انہوں نے میچ میں حصہ لیا اور بیماری کے باوجود نصف سنچری بناڈالی۔ڈاکٹروں کے مطابق کپتان جوروٹ بدہضمی، ڈی ہائیڈریشن اور آنتوں کے انفیکشن کے مرض میں مبتلا تھے۔یاد رہے کہ ان دنوں آسٹریلیا ریکارڈ گرمی کی لپیٹ میں ہے لیکن ڈاکٹروں کے مطابق جوروٹ کو ڈی ہائیڈریشن کی شکایت شدید گرمی کے باعث نہیں ہوئی۔
وقت اشاعت : 08/01/2018 - 16:35:05