یونس خان نے 12سال بعد ڈومیسٹک ٹرافی جیت لی

پیر 15 جنوری 2018 16:38

یونس خان نے 12سال بعد ڈومیسٹک ٹرافی جیت لی
کراچی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔15جنوری2018ء) قومی ٹیم کے سابق کپتان یونس خان نے 12سال بعد ڈومیسٹک ٹرافی جیت لی ۔ 40سالہ یونس خان کی ٹیم یونائیٹڈ بینک لمیٹڈ نے گزشتہ روز ڈیپارٹمنٹل ون ڈے کپ کے فائنل میں واپڈا کو 6وکٹوں سے شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کیا اور وننگ ٹرافی یونس خان نے موصول کی ۔

(جاری ہے)

یاد رہے کہ پاکستان کے کامیاب ترین ٹیسٹ بلے باز نے اس سے قبل 06-2005ءمیں حبیب بینک لمیٹڈ کی کپتانی کرتے ہوئے پیٹرنز لسٹ اے کپ کا ٹائٹل جیتا تھا ۔
وقت اشاعت : 15/01/2018 - 16:38:07