برائن برادرز فتوحات برقرار رکھتے ہوئے آسٹریلین اوپن ٹینس مینز ڈبلز پری کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے

جمعہ 19 جنوری 2018 18:20

برائن برادرز فتوحات برقرار رکھتے ہوئے آسٹریلین اوپن ٹینس مینز ڈبلز پری کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے
میلبورن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 جنوری2018ء) مائیک برائن اور باب برائن پر مشتمل امریکن جوڑی فتوحات برقرار رکھتے ہوئے آسٹریلین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ مینز ڈبلز پری کوارٹر فائنل میں پہنچ گئی۔

(جاری ہے)

آسٹریلیا میں جاری سال کے پہلے گرینڈ سلام ٹورنامنٹ کے سلسلے میں گزشتہ روز کھیلے گئے مینز ڈبلز لاسٹ 32 رائونڈ میچ میں برائن برادرز نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اوسوالڈ اور میکس مرینی کو زبردست مقابلے کے بعد 6-7، 6-4 اور 6-4 سے ہرا کر پری کوارٹر فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا۔
وقت اشاعت : 19/01/2018 - 18:20:07

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :