تین ملکی ون ڈے سیریز کا چھٹا اور آخری میچ (آج) کھیلا جائے گا

پیر 22 جنوری 2018 09:20

دبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جنوری2018ء) تین ملکی ون ڈے سیریز کا چھٹا اور آخری میچ (آج) منگل کو دبئی میں کھیلا جائیگا جس میں یو اے ای اور سکاٹ لینڈ کی ٹیمیں آمنے سامنے ہونگی۔ اس سے قبل کھیلے گئے سیریز کے پہلے میچ میں آئرلینڈ کی ٹیم نے یو اے ای کی ٹیم کو 4 وکٹوں سے شکست دی۔

(جاری ہے)

دوسرے میچ میں آئرلینڈ کی ٹیم نے یو اے ای کے خلاف 67 رنز سے کامیابی حاصل کی۔

تیسرے میچ میں آئرلینڈ کی ٹیم نے سکاٹ لینڈ کی ٹیم کو 6 وکٹوں سے مات دی۔ چوتھے میچ میں آئرلینڈ کی ٹیم نے سکاٹ لینڈ کے خلاف 24 رنز سے کامیابی حاصل کی۔ پانچویں میچ میں سکاٹ لینڈ کی ٹیم نے یو اے ای کی ٹیم کو 31 رنز سے ہرایا تھا اور اب سیریز کا چھٹا اور آخری ایک روزہ میچ (آج) منگل کو یو اے ای اور سکاٹ لینڈ کے درمیان دبئی میں کھیلا جائے گا۔
وقت اشاعت : 22/01/2018 - 09:20:23