اسلام آباد مریدین بی ڈویڑن فٹ بال لیگ میں کارواں کلب نے فرینڈ کلب کو 3-1 گول سے ہرا دیا ماڈل ٹاؤن کلب اور جی ایٹ یونائیٹڈ کلب کی ٹیموں کے درمیان میچ بغیر کسی گول کے برابر رہا

پیر 22 جنوری 2018 16:21

اسلام آباد مریدین بی ڈویڑن فٹ بال لیگ میں کارواں کلب نے فرینڈ کلب کو 3-1 گول سے ہرا دیا ماڈل ٹاؤن کلب اور جی ایٹ یونائیٹڈ کلب کی ٹیموں کے درمیان میچ بغیر کسی گول کے برابر رہا
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جنوری2018ء) اسلام آباد مریدین بی ڈویڑن فٹ بال لیگ میں کارواں کلب نے فرینڈ کلب کو 3-1 گول سے ہرا دیا جبکہ ماڈل ٹاؤن کلب اور جی ایٹ یونائیٹڈ کلب کی ٹیموں کے درمیان میچ بغیر کسی گول کے برابر رہا۔ ٹی اینڈ ٹی گرائونڈ میں کھیلے گئے میچ میں وقفے تک کارواں کلب اور فرینڈ کلب کے درمیان میچ 1-1 میچ سے برابر رہا۔

دوسرے ہاف میں کارواں کلب مزید دو گول کر کے مقابلہ 3-1 گول سے جیت لیا۔

(جاری ہے)

پہلے ہاف کے 14 ویں منٹ میں کارواں کلب کے اصغر نے گول کرکے اپنی ٹیم کو 1-0 گول سے برتری دلائی اور 26 ویں منٹ میں فرائنڈز کلب کے واصف نے گول کرکے مقابلہ 1-1 گول سے برابر کردیا۔ دوسرے ہاف کے چوتھے منٹ میں کارواں کلب کے ماروز نے گول کرکے مقابلہ 2-1 کردیا اور اسی طرح 15 ویں منٹ میں اعتزاز نے گول کرکے مقابلہ 3-1 کردیا جو مقررہ وقت تک جاری رہا۔ دوسرا میچ میں ماڈل ٹاؤن کلب اور جی ایٹ یونائیٹڈ کلب کی ٹیموں کے درمیان میچ بغیر کسی گول کے برابر رہا۔ لیگ میں 24 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔
وقت اشاعت : 22/01/2018 - 16:21:32