سفارووا اور سٹرائیکووا کو شکست، ایلینا ویسنینا اور مکارووا آسٹریلین اوپن ٹینس ویمنز ڈبلز سیمی فائنل میں پہنچ گئیں

منگل 23 جنوری 2018 17:31

سفارووا اور سٹرائیکووا کو شکست، ایلینا ویسنینا اور مکارووا آسٹریلین اوپن ٹینس ویمنز ڈبلز سیمی فائنل میں پہنچ گئیں
میلبورن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جنوری2018ء) ایلینا ویسنینا اور ایکا مکارووا پر مشتمل روسی جوڑی پیش قدمی برقرار رکھتے ہوئے آسٹریلین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ ویمنز ڈبلز سیمی فائنل میں پہنچ گئیں، لوسی سفارووا اور بربورا سٹرائیکووا پر مشتمل جمہوریہ چیک کی جوڑی کوارٹر فائنل میں شکست کے بعد ایونٹ سے باہر ہو گئی۔

(جاری ہے)

سال کے پہلے گرینڈ سلام کے سلسلے میں گزشتہ روز کھیلے گئے ویمنز ڈبلز کوارٹر فائنل میں ویسنینا اور مکارووا پر مشتمل روسی جوڑی نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے ڈبروسکی اور ژو کو دلچسپ مقابلے کے بعد 0-6، 6-1 اور 7-6 سے ہرا کر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کیا، ایک اور کوارٹر فائنل میں لوسی سفارووا اور سٹرائیکووا پر مشتمل جمہوریہ چیک کی جوڑی کو شوئی پینگ اور ایچ سائی کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

وقت اشاعت : 23/01/2018 - 17:31:46

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :