ڈوپنگ معاملہ، روسی ایتھلیٹ پر پیانگ شانگ سرمائی مقابلوں سے پابندی عائد

منگل 23 جنوری 2018 19:29

ڈوپنگ معاملہ، روسی  ایتھلیٹ پر پیانگ شانگ سرمائی مقابلوں سے پابندی عائد
ماسکو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 جنوری2018ء)روس کے شارٹ ٹریک سپیڈسکیٹرسٹاروکٹوراین پرڈوپنگ کے معاملے پرپیانگ شانگ سرمائی مقابلوں سے پابندی عائدکردی گئی ہے ،یہ بات روسی میڈیانے گزشتہ روزبتائی ہے ۔

(جاری ہے)

تاس نیوزایجنسی نے ذرائع کے حوالے سے بتایاکہ این پراولمپکس میں حصہ لینے پرپابندی عائدکردی گئی ہے ،اورکہاہے کہ سکیٹرروسی ڈوپنگ سکینڈل میں ملوث تھے ،جس کاانکشاف مکلارل کی رپورٹ میں کیاگیاہے ۔

32سالہ این سیئول میں پیداہوئے تھے ،2014ء میں آہن ہیون سوکے طورپرتین گولڈمیڈل جیتے ،وہ روس میں اپنی جنوبی کورین اہلیہ اورایک بچے کے ہمراہ مقیم ہیں۔این دنیاکے کامیاب ترین شارٹ ٹریک سپیڈسکیٹرہیں ،اس سے قبل انہوںنے وسیع پیمانے پرڈوپنگ کے معاملے پرروسی اتھلیٹس پرآئی اوسی کی جانب سے پابندی عائدکئے جانے کے بعدآئندہ اولمپکس میں نیوٹرل اتھلیٹ کے طورپرحصہ لینے کی اجازت مانگی تھی۔
وقت اشاعت : 23/01/2018 - 19:29:09