آخری ٹی ٹونٹی، پاکستان کے پاس عالمی نمبر ایک بننے کا ”موقع“ آگیا

جمعہ 26 جنوری 2018 15:58

آخری ٹی ٹونٹی، پاکستان کے پاس عالمی نمبر ایک بننے کا ”موقع“ آگیا
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔26جنوری2018ء)پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان تین ٹی20 میچوں کی سیریز کا تیسرا اور فیصلہ کن میچ اتوار کو کھیلا جائےگا جہاں پاکستان کے پاس عالمی نمبر1بننے کا نادر موقع ہے۔گرین شرٹس کو پہلے ٹی ٹونٹی میچ میں بھی شکست کا منہ دیکھنا پڑا لیکن دوسرے میچ میں پاکستان نے باآسانی کامیابی حاصل کر کے سیریز 1-1 سے برابر کردی۔

(جاری ہے)

اب اتوار کو دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا تیسرا ٹی ٹونٹی کھیلا جائےگا جس میں کامیابی حاصل کرنے پر مہمان ٹیم کیویز سے عالمی نمبر ایک کا منصب چھین سکتی ہے۔ٹی ٹونٹی رینکنگ میں نیوزی لینڈ اسوقت 125 پوائنٹس کےساتھ پہلے اور پاکستان 124 پوائنٹس کےساتھ دوسرے نمبر پر موجود ہے۔پاکستان تیسرا ٹی ٹونٹی جیتنے پر 126 پوائنٹس کےساتھ پہلے نمبرپر آجائےگا اور نیوزی لینڈ 123 پوائنٹس کےساتھ دوسری پوزیشن سنبھال لے گا تاہم سیریز ہارنے کی صورت میں نیوزی لینڈ عالمی نمبر ایک رہےگا۔

وقت اشاعت : 26/01/2018 - 15:58:14