فیصلہ کن ٹی ٹونٹی ، پاکستان نے نیوزی لینڈ کو 182رنزکا ہدف دیدیا

اتوار 28 جنوری 2018 12:34

فیصلہ کن ٹی ٹونٹی ، پاکستان نے نیوزی لینڈ کو 182رنزکا ہدف دیدیا
ماﺅنٹ ماﺅنگانوئی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔28جنوری2018ء) تیسرے اور فیصلہ کن ٹی ٹونٹی میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کو جیت کے لیے 182رنز کا ہدف دیدیا ہے ۔نیوزی لینڈ کے شہر ماﺅنٹ ماﺅنگانوئی میں پاکستان اور میزبان ٹیم کے درمیان سیریز کا تیسرے اور فیصلہ کن ٹی میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تو احمد شہزاد ایک بار پھر اپنی پرانی ڈگر پر آگئے اور19رنز بنا کر گرینڈ ہوم کا شکار بن گئے۔

بابر اعظم اور فخر زمان نے دوسری وکٹ کیلئے 36رنز جوڑے جس کے بعد بابر اعظم 19رنز بنا کر اش سوڈی کے ہاتھوں پوویلین لوٹے ۔ کپتان سرفراز احمد اور فخر زمان نے تیسری وکٹ کیلئے 40رنز جوڑے جس کے بعد اوپنر46رنز بناکر سینٹنر کا شکار بن گئے ، کپتان سرفراز احمد بھی انکی جدائی کا غم برداشت نہیں کرسکے اور 29رنز بنا کر سینٹنر کی دوسری وکٹ بن گئے ۔

(جاری ہے)

عمر امین نے سوڈی کو ایک اوور میں3چھکے رسید کیے تاہم اوور کی آخری بال پر 21رنز بناکر آﺅٹ ہوئے ، فہیم اشرف بھی کچھ خاص نہیں کرسکے اور8رنز بنا کر بولٹ کی گیند پر بولڈ ہوگئے۔

پاکستان نے اننگز کے آخری اوور میں 20رنز سکور کرکے مقررہ اوورز میں6وکٹوں پر 181رنز بنائے۔نیوزی لینڈ کیلئے سوڈی اور سینٹنر نے 2،2جبکہ گرینڈ ہوم اور بولٹ نے ایک ، ایک وکٹ لی ۔ میچ کے لیے گرین شرٹس میں ایک تبدیلی کی گئی ہے اور انجری کا شکار حسن علی کی جگہ عامر یامین کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔واضح رہے کہ پہلے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 7 وکٹ سے شکست دی تھی جب کہ دوسرا میچ پاکستان نے 48 رنز سے جیت لیا تھا۔
وقت اشاعت : 28/01/2018 - 12:34:32