خیبر پختونخوا ٹیبل ٹینس ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام یوم کشمیر ٹیبل ٹینس چیمپئن شپ شروع ہوگئی

پچاس سے مرد وخواتین اور ویٹرنز کھلاڑی حصہ لے رہے ہیںجنہیں آٹھ ٹیموں میں تقسیم کیا گیا

پیر 5 فروری 2018 22:19

خیبر پختونخوا ٹیبل ٹینس ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام یوم کشمیر ٹیبل ٹینس چیمپئن شپ شروع ہوگئی
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 فروری2018ء) خیبر پختونخوا ٹیبل ٹینس ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام یوم کشمیر ٹیبل ٹینس چیمپئن شپ شروع ہوگئی، ڈپٹی ڈائریکٹر انکم ٹیکم احمد کامران نے افتتاح کیا، سابق چیمپئن عاطف علی شاہ، ٹیبل ٹینس ایسوسی ایشن کے سیکرٹری کفایت خان، خیبر بنک کے نائب صدر نوید اور سعدیہ بھی اس موقع پر موجود تھے۔

(جاری ہے)

خیبرپختونخوا ٹیبل ٹینس ایسوسی ایشن کے زیراہتمام یوم کشمیر کے حوالے سے ہر سال کی طرح اس سال بھی قیوم سپورٹس کمپلیکس پشاورمیں یوم کشمیر ٹیبل ٹینس مقابلے شروع ہوگئے جس میں پچاس سے مرد وخواتین اور ویٹرنز کھلاڑی حصہ لے رہے ہیںجنہیں آٹھ ٹیموں میں تقسیم کیا گیا ہے۔

افتتاحی روز اریب نے حبیب کو تین صفر، معاذ نے زین کو تین دو، نمرہ نے اقرائ کو تین ایک اور آسیہ نے کائنات کو تین صفر سے ہرایا۔چیمپئن شپ دو روز تک جاری رہیگی جس کا فائنل آج کھیلا جائیگا۔
وقت اشاعت : 05/02/2018 - 22:19:20

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :