حمزہ اکبر چائنہ اوپن پروفیشنل رینکنگ سنوکر ٹورنامنٹ کیلئے کوالیفائی کرنے والے پہلے پاکستانی کیوئسٹ بن گئے

بدھ 7 فروری 2018 16:57

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 فروری2018ء) سابق ایشین چیمپئن حمزہ اکبر چائنہ اوپن پروفیشنل رینکنگ سنوکر ٹورنامنٹ کیلئے کوالیفائی کرنے والے پہلے پاکستانی کیوئسٹ بن گئے ہیں۔ ایونٹ 2 سے 8 اپریل تک کھیلا جائے گا۔

(جاری ہے)

اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ حال ہی میں انگلینڈ میں منعقدہ کوالیفائرز ٹورنامنٹ میں حریف کھلاڑی کی عدم شرکت کی وجہ سے مجھے واک اوور ملا اور خوش قسمتی سے چائنہ اوپن میں جگہ بنانے میں کامیاب رہا، چائنہ اوپن تک رسائی میرے کیریئر کی بڑی کامیابی ہے، میری کوشش ہے کہ پروفیشنل سنوکر ٹورنامنٹس میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کر کے بین الاقوامی سطح پر ملک و قوم کا نام روشن کروں اور ہدف کے حصول کیلئے میں سخت محنت کر رہا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ نیشنل بینک آف پاکستان کے تعاون کی بدولت اس مقام پر پہنچا ہوں جس پر ان کا مشکور ہوں۔
وقت اشاعت : 07/02/2018 - 16:57:24

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :