انڈین بلائنڈ کرکٹ نے کوہلی الیون کو مقابلے کا چیلنج دے دیا

اتوار 11 فروری 2018 15:20

انڈین بلائنڈ کرکٹ نے کوہلی الیون کو مقابلے کا چیلنج دے دیا
نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 11 فروری2018ء) انڈین بلائنڈ کرکٹ کے سیکریٹری جان ڈیوڈ نے ویرات کوہلی الیون کو مقابلے کا چیلنج دے دیا۔

(جاری ہے)

جان ڈیوڈ نے کہاکہ بھارتی ٹیم کو آنکھوں پر پٹی باندھ کر ہماری بلائنڈ ٹیم کے ساتھ ایک میچ کھیلنا چاہیے، اسی سے انھیں اندازہ ہوگا کہ یہ کتنا مشکل ہوتا ہے، لوگ اس کو آسان سمجھتے ہیں مگر ایک بار موجودہ بھارتی کوچ روی شاستری نے آنکھیں بند کر کھیلا تو تسلیم کیا تھا کہ ایسے کھیلنا بہت ہی مشکل ہے۔جان ڈیوڈ نے کہاکہ بھارتی بورڈ نے بلائنڈ ایسوسی ایشن سے مالی تعاون کا وعدہ کیا ہے۔
وقت اشاعت : 11/02/2018 - 15:20:04

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :