ویںڈیزرٹ چولستان ریلی 15 فروری سے شروع ہوگی

پیر 12 فروری 2018 20:05

ویںڈیزرٹ چولستان ریلی 15 فروری سے شروع ہوگی
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 فروری2018ء)محکمہ سیاحت پنجاب کے زیر اہتمام 13 ویںڈیزرٹ چولستان ریلی 15 سے 18 فروری تک چولستان کے صحرا اور قلعہ دراوڑ میں منعقد ہوگی جس کا فاصلہ تقریباً 450 کلو میٹر پر محیط ہو گا،ریلی میں 100 سے زائد تجربہ کار پروفیشنل ڈرائیور اپنی مہارت آزمائیں گے ۔

(جاری ہے)

چولستان ریلی کا آغاز 2005ئ میں ہوا تھا ،اس کا مقصد قلعہ دراوڑ اور چولستان کو سیاحوں کی نظروں میں اجاگر کرنا اور جنوبی پنجاب کو موسم سرما کے ریزارٹ کے طور پر سیاحوں میں متعارف کروانا تھا۔ ریلی میں غیر ملکی ڈرائیور اور پاکستانی خواتین بھی بڑی تعداد میں شرکت کریں گی۔چولستان ریلی 4 دونوں پر محیط ہو گی جس میں تین اضلاع رحیم یار خان، بہاولپور، بہاول نگرریلی کے روٹ شامل ہوں گے۔۔
وقت اشاعت : 12/02/2018 - 20:05:29